محمد ابراہیم ابو سینّہ

محمد ابراہیم ابو سینّہ (پیدائش 1937) 1960 کی دہائی کے مصری شاعر تھے۔ ان کی رومانی شاعری کو انفرادیت حاصل ہے۔ ابو سینہ 1964 میں الازہر یونیورسٹی، فیکلٹی آف عربی اسٹڈیز کے فارغ التحصیل ہیں۔ دس سال (1965-1975) تک انہوں نے اسٹیٹ انفارمیشن سروس کے ساتھ ایک سیاسی ایڈیٹر کے طور پر کام کیا، 1976 میں ریڈیو کے میزبان اور ساتھ ہی اس کے ڈائریکٹر جنرل بھی رہے۔